اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ٹیکس کیلئے کسی کو ہراساں نہیں کیا جائے گا،وزیر خزانہ

ٹیکس کیلئے کسی کو ہراساں نہیں کیا جائے گا،وزیر خزانہ

ٹیکس کیلئے کسی کو ہراساں نہیں کیا جائے گا: وزیر خزانہ

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ٹیکس کے لیے کسی کو ہراساں نہیں کیا جائے گا، نان فائلر گاڑیاں اور جائیدادیں نہیں خرید سکے گا، کوشش ہوگی آئی ایم ایف کا پروگرام آخری پروگرام ہو، معیشت کی بہتری کے لیے ہمیں مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔

واشنگٹن میں پاکستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ امریکہ میں پاکستان میں مہنگائی کی کمی کو سراہا گیا، ٹیکس ٹو جی ڈی پی کو 9 فیصد سے 13 فیصد تک لائیں گے، معاشی ترقی کیلئے طویل مدتی منصوبے بنانا ہوں گے، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 11 ارب ڈالر سے بڑھ گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس کے لیے کسی کو ہراساں نہیں کیا جائے گا، نان فائلر گاڑیاں اور جائیدادیں نہیں خرید سکے گا، نان فائلر سے متعلق ہمیں قانونی کور کی ضرورت ہے، ہم نان فائلر کی اصطلاح ہی ختم کر رہے ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح اور پالیسی ریٹ میں کمی آئی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ تعمیری بات چیت ہوئی، امریکہ میں سعودی وزیرخزانہ سمیت دیگر ممالک سے بات چیت مثبت رہی، امریکہ میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے نمائندوں سے ملاقاتیں مثبت رہیں، امریکہ میں بزنس کمیونٹی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے۔
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تمام مالیاتی ریٹنگ ایجنسیاں کہہ رہی ہیں کہ پاکستان درست معاشی سمت پر گامزن ہے، ورلڈ بینک پاکستان کو قرض نہیں گرانٹ دے گا، آئی ایم ایف کے ساتھ تعمیری بات چیت ہوئی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481