اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نواز شریف دبئی میں ایک روز قیام کے بعد لندن پہنچ گئے

نواز شریف دبئی میں ایک روز قیام کے بعد لندن پہنچ گئے

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف دبئی میں ایک روز قیام کے بعد لندن پہنچ گئے، ایون فیلڈ اپارٹمنٹ پہنچنے پر کارکنوں نے اپنے لیڈر کا استقبال کیا۔

نواز شریف کے لندن میں اپنی رہائشی ایون فیلڈ اپارٹمنٹ پہنچنے پر جہاں لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا، وہیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن بھی احتجاج کے لیے وہاں موجود رہے۔

سابق وزیراعظم کی موجودگی میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی جب کہ حالات قابو میں رکھنے کے لئے لندن پولیس کی نفری بھی موجود رہی۔

لندن پہنچنے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے صدر میڈیا سے بات چیت کیے بغیر ہی اپنے گھر کے لیے روانہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ نواز شریف 25 اکتوبر کو غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 625 کے ذریعے آج صبح دبئی روانہ ہوئے تھے، جہاں سے وہ لندن پہنچ کر اہم ملاقاتیں کریں گے۔

پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ 29 اکتوبر کو لندن سے نواز شریف امریکا جائیں گے، جہاں وہ 4 روز رکنے کے بعد واپس لندن پہنچیں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481