اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فضل الرحمان کا ایک بار پھر ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ

مولانا فضل الرحمان کا ایک بار پھر ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ

فضل الرحمان کا ایک بار پھر ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ
جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملک میں ایک بار پھر نئے انتخابات کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق خوشاب میں پارٹی کارکنان سے میٹنگ کے دوران مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر کہا کہ موجودہ اسمبلی جائز نہیں، ملک میں الٹی گنگا بہہ رہی ہے اس لیے ہم نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ابھی بھی اپوزیشن کا فریق بن کر حکومت سے بات کی اور مستقبل میں بھی حکومت کے ساتھ اتحاد کا کوئی ارادہ نہیں بلکہ اپوزیشن میں ہی بیٹھیں گے، 26ویں آئینی ترمیم کے مسودے میں اصل مواد کو کسی اور ترمیم میں شامل نہیں ہونے دیں گے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو رہائیوں کی صورت میں ملنے والے ریلیف پر کوئی بات نہیں کروں گا البتہ پی ٹی آئی کے لیے مشورہ ہے کہ انہیں ہم سے سیکھنا چاہیے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481