اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے ہرا کر سیریز اپنے نام کرلی

پاکستان نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے ہرا کر سیریز اپنے نام کرلی

پاکستان نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے ہرا کر سیریز اپنے نام کرلی

 

راولپنڈی میں کھیلے گئے فیصلہ کن ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔

 

پاکستان نے فیصلہ کن ٹیسٹ میں انگلینڈ کو9 وکٹوں سے ہرا دیا۔ شان مسعودکی قیادت میں پاکستان نے پہلی ٹیسٹ سیریز جیت لی۔

 

پنڈی کے فیصلہ کن ٹیسٹ میں دوسری اننگز میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 112 رنز پر ڈھیر ہوئی جس کے بعد قومی ٹیم کو جیت کے لیے 36 رنز کا ہدف ملا۔

 

36 رنز کا ہدف پاکستان نے باآسانی ایک وکٹ پر پورا کیا۔ پاکستان نے ہوم گراؤنڈ پر 44 ماہ بعد ٹیسٹ سیریز جیتی ہے۔

 

پنڈی ٹیسٹ میں پاکستانی اسپنرز کی شاندار بولنگ کی بدولت انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی مشکلات سے دوچار نظر آئی۔

 

پنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 24 رنز 3 کھلاڑی کے نقصان پر کیا تب جو روٹ 5 اور ہیری بروک 3 رنز کے ساتھ کریز پر تھے لیکن پھر انگلش بیٹر ہیری بروک 26 رنز بناکر نعمان علی کا شکار بنے اور پھر کپتان بین اسٹوکس کو بھی 3 رنز پر پویلین بھیج دیا۔

 

نعمان علی نے اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کرلیں۔ نعمان علی جانب سے کیریئرمیں چھٹی بار 5 وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔

 

پاکستان کی جانب نعمان علی نے 6 جبکہ ساجد خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

 

خیال رہے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے، پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے پاکستان نے انگلینڈ کو 156 رنز سے ہرایا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481