اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عارف اللّٰہ نےخوارج کا بہادری سے مقابلہ کیا،آئی ایس پی آر

عارف اللّٰہ نےخوارج کا بہادری سے مقابلہ کیا،آئی ایس پی آر

عارف اللّٰہ نےخوارج کا بہادری سے مقابلہ کیا،آئی ایس پی آر

 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق خوارج نے نماز مغرب کے دوران لکی مروت میں مسجد پرحملہ کیا، کیڈٹ عارف اللّٰہ نے خوارج کا بہادری سے مقابلہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پی ایم اے کے کیڈٹ عارف اللّٰہ بھی مسجد میں نماز ادا کرنے کےلیے موجود تھے۔ خوارج نے جیسے ہی فائرنگ شروع کی کیڈٹ نے فوراً جواب دیا اور خوارج کا بہادری سے مقابلہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 19 سال کے کیڈٹ عارف اللّٰہ نے جام شہادت نوش کیا، شہید کیڈٹ نے اپنی جان قربان کرتے ہوئے نمازیوں کی جانیں بچائیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عبادت کے دوران نمازیوں پر حملہ کرنا خوارج کی حقیقی سوچ کو ظاہر کرتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایک نوجوان کیڈٹ کا یہ بہادرانہ عمل سیکیورٹی فورسز کے عزم کی دلیل ہے۔ اس طرح کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

19 سالہ کیڈٹ عارف اللّٰہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں زیر تربیت تھے، وہ اپنے آبائی شہر لکی مروت میں چھٹی پر موجود تھے۔

جی سی عارف اللّٰہ شہید نے سوگواران میں والدین، 4 بھائی اور 4 بہنیں چھوڑی ہیں۔ شہید کے بڑے بھائی بھی پاکستان آرمی میں دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دے رہےہیں۔

جی سی عارف اللّٰہ شہید نے نہتے ہوتے ہوئے بھی فتنتہ الخوارج کے دہشتگردوں کا گتھم گتھا لڑائی میں مقابلہ کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481