اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ٹی آئی کے 82 قیدی چھڑانے کے لیے حملہ ناکام

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر 3دن کیلئے پابندی عائد

دہشت گردی کے مقدمات میں ملوث پی ٹی ائی کے 82 سے زائد قیدیوں کو چھڑانے کی کوشش ناکام ہو گئی۔
جمعہ کی شام 18 سے زائد مسلح افراد نے سنگجانی ٹول پلازہ کے قریب اس وقت تین قیدی وینز پر حملہ کر دیا جب قیدیوں کو اٹک جیل منتقل کیا جا رہا تھا۔

آئی جی اسلام اباد کے مطابق پولیس نے فوری کاروائی کر کے فرار ہونے والے قیدیوں کو دوبارہ پکڑ لیا اور اس وقت کوئی بھی قیدی فرار نہیں ہے۔ ملزمان کی فائرنگ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی ہیں جنہیں پمز اسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ میں ملوث چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے مبارک زیب کا بیٹا بھی شامل ہے جبکہ حملے میں 18 سے 20 افراد ملوث ہیں ،دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے اور اس کے لیے پنجاب پولیس کی مدد بھی حاصل کر لی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حملہ سنگجانی ٹول پلازہ کے قریب اس وقت کیا گیا جب قیدی وینز کی رفتار سست ہوئی ،اس دوران مسلح ملزمان نے گاڑیوں کے ٹائر فائر کر کے برسٹ کیے تاکہ گاڑیاں رک جائیں اور ملزمان کو فرار کرایا جا سکے تاہم پولیس نے بروقت کاروائی کر کے صورتحال کو قابو میں کر لیا اور شدید فائرنگ کے باوجود کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق مسلح ملزمان نے حملہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا اور ان کا مقصد قیدیوں کو فرار کر کے کے پی کی حدود میں داخل کرانا تھا جہاں پنجاب پولیس یا اسلام اباد پولیس کا عمل دخل ختم ہو جاتا ہے

The attack to free 82 PTI prisoners failed، پی ٹی آئی کے 82 قیدی چھڑانے کے لیے حملہ ناکام

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481