اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

میانوالی میں پولیس کی بڑی کارروائی،10 دہشتگرد ہلاک

میانوالی میں پولیس کی بڑی کارروائی،10 دہشتگرد ہلاک

میانوالی میں پولیس کی بڑی کارروائی،10 دہشتگرد ہلاک
میانوالی میں سی ٹی ڈی، پولیس اور ایلیٹ فورس کے مشترکہ آپریشن کے دوران 10 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق میانوالی مکڑوال کے علاقہ ملاخیل میں 10 سے 15 دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی، جس کے بعد ڈی پی او میانوالی کی قیادت میں پولیس و ایلیٹ کی بھاری نفری نے آپریشن کیا۔

ترجمان کے مطابق پولیس اور خوارجی دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 10 خوارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے، پولیس اور ایلیٹ کے تمام افسران و جوان فائرنگ میں محفوظ رہے ہیں۔

آئی جی پنجاب کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کامیابی پر ڈی پی او میانوالی اور ٹیم کو شاباش دی گئی، آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس الرٹ ہے، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر دم لیں گے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481