اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کونسل کی جان سے الوداعی عشائیہ دیا گیا ہے، جس میں نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سمیت سپریم کورٹ کے ججز اور تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز بھی شریک ہیں۔

 

سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کونسل کی عشائیہ تقریب میں نامزد چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس نعیم افغان، جسٹس عقیل عباسی اور جسٹس شاہد بلال حسن شریک  ہیں۔

 

 

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کے علاوہ لاہور ہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز بھی عشایے میں شریک ہیں۔

 

سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عائشہ ملک  اور جسٹس شاہد وحید عشائیہ میں تاحال نہیں پہنچے جبکہ جسٹس منصور علی شاہ عمرے کی ادائیگی کے لیے بیرون ملک ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481