اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا کےخلاف اپیل سماعت مقرر

عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا کےخلاف اپیل سماعت مقرر

عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا کےخلاف اپیل سماعت مقرر

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی توشہ خانہ کیس میں 14 سال قید کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت 29 اکتوبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ اس کیس میں پہلے ہی بانی پی ٹی آئی کی سزا معطل کر کے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے چکی ہے، سزا کے خلاف مرکزی اپیل زیرِ التوا تھی، جسے اب 29 اکتوبر کو چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگزیب سنیں گے۔

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے توشہ خانہ کیس میں 14-14 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی 9 ماہ بعد اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیں، وہ کچھ دن پشاور میں وزیر اعلیٰ ہاؤس انیکسی میں قیام کریں گی۔ ان کا شوکت خانم میڈیکل اسپتال میں طبی معائنہ کیا جائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481