اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سیکیورٹی فورسز کاباجوڑ میں آپریشن،2دہشتگرد سمیت6خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز کاباجوڑ میں آپریشن،2دہشتگرد سمیت6خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز کاباجوڑ میں آپریشن،2 دہشتگرد سمیت 6خوارج ہلاک

 

سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ میں آپریشن کرتے ہوئے انتہائی  مطلوب دہشتگرد سمیت 9 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر باجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 9 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔

 

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک خوارج میں 2 خودکش بمبار اور انتہائی مطلوب خارجی لیڈر سید محمد عرف قریشی استاد بھی شامل تھا،ہلاک ہونے والے خوارج سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد  ہوا۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا بتانا ہے کہ ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481