اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان کی ترکیہ میں دہشتگرد حملے کی مذمت

پاکستان کی ترکیہ میں دہشتگرد حملے کی مذمت

پاکستان کی ترکیہ میں دہشتگرد حملے کی مذمت

پاکستان نے ترکیہ میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان انقرہ میں بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا ترکیہ میں حملے کے نتیجے میں کئی افراد کی جان چلی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

انھوں نے مزید کہا پاکستانی حکومت دہشت گردی کے خلاف ترکیہ کی کاوشوں کو سراہتی ہے، یقین ہے ترکیہ کے بہادر عوام اپنے حوصلوں سے دہشت گردی کو شکست دیں گے۔

واضح رہے کہ ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں فضائی اور دفاعی کمپنی کے ہیڈ کوارٹر میں دہشت گرد حملے اور فائرنگ سے 4 شہری جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481