اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ترکیہ میں دہشت گردوں کا حملہ،4افراد جاں بحق

ترکیہ میں دہشت گردوں کا حملہ،4افراد جاں بحق

ترکیہ میں دہشت گردوں کا حملہ، 4 افراد جاں بحق

ترکیہ کے دارالحکومت میں قائم ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور دیگر 14 افراد کے زخمی ہوگئے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترک یرواسپیس انڈسٹریز کے ہیڈکوارٹرز پر ہونے والے حملے میں 4 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ترک صدر طیب اردوان اس وقت روسی صدر ویلادیمیر پوٹن کے ساتھ مذاکرات میں مصروف ہیں تاہم انہوں نے حملوں میں ہونے والی ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے اور بزدلانہ حملے کی مذمت بھی کی۔

ترک وزیرداخلہ علی یرلیکایا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ اس حملے میں ملوث دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

ترک خبرایجنسی انادولو نے اس سے قبل حملے کی تصدیق کرتے ہوئے رپورٹ کیا تھا کہ اعلیٰ حکام نے کہا کہ انقرہ میں قائم ترکش ایرواسپیس انڈسٹریز (ٹی اے آئی) پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا ہے۔

وزیرداخلہ علی یارلیکایا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا تھا کہ دہشت گردی کے حملے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لیے کارروائی کر رہی ہے اور عوام سے اپیل کی کہ وہ تازہ خبروں کے لیے حکومت سے جاری ہونے والے بیانات پر انحصار کریں۔

ترکیے کے سینٹر فار کمبیٹنگ ڈس انفارمیشن نے ایکس پر زور دیا کہ عوام سرکاری ذرائع سے آنے والے خبریں دیکھیں اور بے بنیاد الزامات سے گریز کریں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ انقرہ کے ضلع کاہرامانکازان میں قائم ترکش ایرواسپیس انڈسٹریز میں دھماکا اور فائرنگ کی آواز سنی گئی اور بتایا گیا کہ سیکیورٹی فورسز، فائر فائٹرز اور پیرامیڈکس کو جائے وقوع کی طرف روانہ کردیا گیا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ دفاعی کمپنی کے عہدیداروں کو سیکیورٹی خدشات پر محفوظ جگہ منتقل ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

انقرہ کے چیف پبلک پروسیکیوٹر آفس نے ایرواسپیش انڈسٹریز کو نشانہ بنانے کے لیے ہونے والے دہشت گردی کے حملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ انڈسٹریز ملک کی انتہائی اہم دفاعی اور ایوی ایشن کمپنیوں میں سے ایک ہے، یہاں ملک کا پہلا قومی لڑاکا طیارہ تیار کیا گیا تھا اور اس کے علاوہ دیگر منصوبے بھی شامل ہیں اور یہاں 10 ہزار سے زائد ملازمین کام کرتے ہیں۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481