اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران خان کی رہائی کیلئےجامع حکمتِ عملی پر غور

عمران خان کی رہائی کیلئےجامع حکمتِ عملی پر غور

عمران خان کی رہائی کیلئےجامع حکمتِ عملی پر غور

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندی کے خاتمے اور علیمہ خان، عظمیٰ خان، اعظم سواتی اور انتظار پنجوتھا کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق اس ضمن میں احتجاج اور ملک گیر تحریک کی تیاریوں کے لیے ذیلی کمیٹیوں کی تشکیل پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کی ہارس ٹریڈنگ جیسے ہتھکنڈوں سے منظوری کی مذمت کرتے ہیں۔

کور کمیٹی نے شوکاز نوٹسز کے اجراء کے سیاسی کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ترمیم چیلنج کرنے کے قانونی امکانات کے جائزے اور لائحہ عمل کی تیاری لیگل کمیٹی کے سپرد کر دی گئی، چیف جسٹس کی نامزدگی کے لیے پارلیمانی کمیٹی اجلاس کے بائیکاٹ کے فیصلے کی بھی توثیق کی گئی۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہفتہ وار بنیادوں پر جمعے کو منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، جبکہ سیاسی کمیٹی ہفتے میں 2 مرتبہ پیر اور بدھ کو اجلاس منعقد کرے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481