اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چیف جسٹس قاضی فائزاورنامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی ملاقات

چیف جسٹس قاضی فائزاورنامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی ملاقات

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی ملاقات

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ ملاقات چیف جسٹس کے چیمبر میں ہوئی۔

اس موقع پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو مبارک باد دی۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے مقدمات کی سماعت کے بعد چیف جسٹس سے دوسری ملاقات بھی کی، دونوں ججز میں پہلی ملاقات آج مقدمات کی سماعت سے قبل ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی جسٹس منصور علی شاہ کے چیمبر میں بھی گئے۔

نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو ان کے چیمبر کے اسٹاف نے بھی مبارک باد دی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481