اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

دھواں چھوڑتی گاڑیوں پلاسٹک بیگ بنانے والوں کی شامت

پنجاب میں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو گھر نہیں ملے گا ۔کابینہ کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 18واں اجلاس میں اہم فیصلے اور ماحولیاتی بہتری کے لئے تاریخی اقدامات کئے گئے

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر جرمانہ بڑھانے کے لئے صوبائی موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 میں ترمیم کی منظوری دی گئی،جس کے تحت وہیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والی گاڑی کو ایک بار نوٹس کے بعد جرمانہ عائد ہوگا اور گاڑی بند کردی جائے گی -صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پنجاب میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے او رسنگل یوز پلاسٹک کلچر متعارف کرانے کے لئے تاریخی فیصلے کئے گئے جس کے تحت انفورسمنٹ کے مسائل حل کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ پلاسٹک مینجمنٹ کمیٹیاں قائم ہوں گی-

 

 

غیر معیاری اورماحول دشمن پلاسٹک بیگ بنانے والی فیکٹریوں کو سیل کرنے کہ حکم

ڈی سی اور ڈی پی او ڈسٹرکٹ پلاسٹک مینجمنٹ کمیٹیوں کے سربراہ، تاجر او رحکام ممبر ہوں گے -ڈسٹرکٹ پلاسٹک مینجمنٹ کمیٹیوں کو پلاسٹک کے خاتمے کی مہم کو یقینی بنانے کے لئے جرمانہ عائد کرنے کا اختیار بھی حاصل ہوگا -غیر معیاری اورماحول دشمن پلاسٹک بیگ بنانے والی فیکٹریوں کو سیل کرنے کے ساتھ ساتھ تحویل میں لینے کااختیار بھی حاصل ہوگا -معیاری اور ماحول دوست پلاسٹک بیگ بنانے والی فیکٹری کی رجسٹریشن او رتجدید فیس میں کمی کی گئی ہے-کابینہ اجلاس میں 310 انوائر منٹ انسپکٹر بھرتی کرنے اور انوائرمنٹ انسپکٹر ز کے لئے 250ای بائیکس خریدنے اورسٹینڈرڈ یونیفارم کی منظوری دی گئی .کابینہ نے پنجاب میں 3نئی اتھارٹیز کے قیام کیلئے ایکٹ کی منظوری دی- پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹی،پنجاب واٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی اورپنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی ایکٹ 2024 کی منظوری دی گئی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے پنجاب میں ہندو اور سکھ بھائیو ں کے لئے فیسٹول کارڈ کے اجراء کی تجویز پیش کی-

کابینہ نے مال روڈ مری کی بیوٹیفیکیشن اوربہتری کے پراجیکٹ کی منظوری دے دی

کابینہ نے مال روڈ مری کی بیوٹیفیکیشن اوربہتری کے پراجیکٹ کی منظوری دی-سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ضلع سرگودھا میں سیوریج سکیم کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی-پنجاب شہر خموشاں اتھارٹی کے چیئرپرسن اور ممبران کی نامزدگی / تقرری کی منظوری دی گئی-یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز، لاہور اور چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز، بہاولپور کے وائس چانسلرز کے انتخاب کے طریقہ کار کی منظوری بھی دی گئی-


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481