پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے حکومت اور نواز شریف سخت تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے لیے ہماری جماعت کے منحرف ارکان کو خریدا گیا ورنہ نواز شریف کا چہرہ دیکھ کر تو وہ ووٹ دینے سے رہے .
شیر افضل مروت کی اس بات پر ایوان میں قہقہے لگ گئے۔
اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ آئینی ترمیم پر پی ٹی آئی سمیت تمام پارٹیوں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، پی ٹی آئی نے عمران خان کی باتوں کو پس پشت پھیکنتے ہوئے پہلی بار دانشمندی کا مظاہرہ کیا ہے۔حنیف عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے فلور پر کھڑے ہوکر ایسی کہانیاں بنائی جاتی ہیں کہ الف لیلیٰ کی داستان بھی پیچھے رہ جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ویگو ڈالے، مارشل لا کو متعارف کرنے والے اور فاطمہ جناح کو غدار قرار دینے والے لوگ اداروں، فوج اور ججز پر حملہ آور ہیں۔
