اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ٹی آئی نے 26ویں ترمیم پر سودے بازی کی۔ حکومتی الزام

کے پی حکومت کو حق نہیں ہونا چاہیے کہ وہ بنوں واقعے کی انکوائری کرے، عطا تارڑ

حکومت نے الزام لگایا ہے کہ پی ٹی آئی نے 26ویں ترمیم پر سودے بازی کی،

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم وقت کی ضرورت ہے، پی ٹی آئی اندرونی اختلافات کا شکار ہے، ایک گروپ اسمبلی کے اندر اور ایک باہر بیٹھا ہے، اسمبلی میں بیٹھے لوگ بات چیت میں اپنی مرضی سے شامل ہوئے اور انہوں نے ایک ایک شق پر سودے بازی بھی کی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ آئینی ترمیم عجلت میں نہیں کی گئی، 26 ویں آئینی ترمیم میں دو سے ڈھائی ماہ لگے۔ پی ٹی آئی ارکان نے مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ ترمیم سے متعلق 90 فیصد تحفظات کو دور کرلیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم اتفاق رائے سے کی گئی ہے جس کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کی رائے کو شامل کیا گیا، ترمیم میں دو شقیں پی ٹی آئی کے کہنے پر نکالی گئیں۔عطا تارڑ نے کہا کہ اگر کوئی ضمیر کی آواز پر آیا ہے تو اسمبلی میں بیٹھے تمام لوگوں نے ان کو دیکھا ہے، انہوں نے اپنی مرضی سے ووٹ دیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے مسودے کو متفقہ قرار دیتے ہوئے اس میں اپنی تجاویز بھی شامل کی تھیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنی اندرونی لڑائی کو حل کرے اور اس کی ذمہ داری پارلیمان اور اسپیکر پر عائد نہ کرے۔ پی ٹی آئی میں موجود چار گروپس کی لڑائی کی وجہ سے کچھ اراکین نے سب کے سامنے ووٹ دیا ہے۔عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنا محاسبہ کرے۔

 

ایجنسیوں کے لوگ سیکیورٹی کی وردیوں میں آئے.عمر ایوب

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ میں نے کچھ سوالات سیکریٹریٹ جمع کرائے تھے، ابھی تک میرے سوالات سامنے نہیں آئے، سوالات بیلٹنگ کے ذریعے شامل کیے جاتے ہیں، اس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے جواب دیا کہ میں چیک کرکے بتادوں گا۔عمر ایوب نے کہا کہ 26ویں ترمیم کے موقع پر یہاں پر انٹیلی جنس ایجنسیوں کے لوگ سیکیورٹی کی وردیوں میں آئے، آپ یہاں کے کیمرے چیک کریں، میں غلط بیانی نہیں کرتا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میں فوٹیج لے کے آپ کو بتاؤں یہاں کون تھا اور کون نہیں، میں آپ کو بتا دوں میڈیا کی نظر سے کوئی نہیں چھپ سکتا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481