اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

"یہ ترمیم نہیں،حفاظتی دیوارہے”مریم نوازکی قائدین کومبارکباد

28 مئی والے پاکستان کو سنوارنے،9 مئی والے اجاڑنے والے ہیں، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے چھبیسویں آئینی ترمیم کی منظوری پر وزیراعظم شہباز شریف، تمام قائدین، جمہوری اتحادی قوتوں، اتحادی جماعتوں اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمان سمیت تمام قائدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، سیاست نہیں ریاست اور عوام کے مفاد کو ترجیح دی، پارلیمنٹ کو بالادستی اور خودمختاری کا حق دلایا۔ یہ ترمیم نہیں، حفاظتی دیوار ہے تاکہ کوئی ’ڈیم فول‘ آئین، پارلیمنٹ، منتخب حکومتوں اور اداروں کے وقار سے من مانی نہ کرے۔

 

انہوں نے کہا کہ چھبیسویں ترمیم جمہوریت اور آئین دوستوں کے اتحاد کی تاریخی نشانی ہے۔ 1973 کے آئین کی خالق جماعتوں نے ایک بار پھر دستور پاکستان کو مزید موثر، بہتر اور مظبوط بنانے کا تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ اپوزیشن سے مل کر ہونے والی ترمیم میں عوامی رائے بھی شامل ہے جس سے عدلیہ کا وقار، ساکھ اور کردار بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت کی روشنی میں People Specific ترمیم ہوئی، ریلیف پاکستان اور عوام کو ملے گا۔ آئینی ترمیم کے نتیجے میں صرف وہ جج آئیں گے جو آئین اور عوام کے حقوق کے پاسدار ہوں گے۔ مٹھی بھر شرارتی کرداروں سے نجات قوم کی حیات ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ نظریہ سہولت اور نظریہ ضرورت کی تلوار سے منتخب وزرائے اعظم کے مینڈیٹ اور منصب کا قتل کرنے والے کرداروں سے پاک ہوگی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں جمہوریت اور منتخب حکومتوں پر شب خون مارنے والوں کے خلاف پہلی بار خود عدلیہ بطور ادارہ مضبوط ہوگی جس سے عدلیہ کی ساکھ بہتر اور تاریخ میں لگے داغ دھل سکیں گے۔ میرٹ پر قابل ججوں کی شفاف تعیناتی عدلیہ کی آزادی اور آئین کی حفاظت کی ضمانت بنے گی۔ عوام کی خوش حالی اور بلاتاخیر انصاف کی فراہمی کے حقیقی مقاصد حاصل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور محمد نوازشریف کے سیاسی وژن کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اسحاق ڈار، سید خورشید شاہ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، شیری رحمان، نوید قمر، کامران مرتضیٰ سمیت آئینی ترمیم کرنے والی تمام ٹیم کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481