اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پارلیمانی کمیٹی کے تمام 12 ارکان کے نام اسپیکر کو موصول

پارلیمانی کمیٹی کے تمام 12 ارکان کے نام اسپیکر کو موصول

پارلیمانی کمیٹی کے تمام 12 ارکان کے نام اسپیکر کو موصول

 

اسلام آباد: ملک میں 26ویں آئینی ترمیم منظور ہونے کے بعد چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا عمل شروع ہو گیا  ہے اور خصوصی پارلیمانی کمیٹی کیلئے  تمام 12 ممبران کے نام اسپیکر آفس کوموصول ہوگئے ہیں۔

 

 

خصوصی پارلیمانی کمیٹی کیلئےسینیٹ سے چار نامزد ممبران کے نام اسپیکر آفس کوموصول ہوگئے ہیں، جمعیت علمائے اسلام ( ف )  نے کامران مرتضیٰ  جبکہ پیپلز پارٹی نےفاروق ایچ نائیک کو نامزد کیا ہے، مسلم لیگ ن نے اعظم نذیر تارڑ جبکہ پی ٹی آئی نے  بیرسٹر علی ظفر کو نامزد کیا ہے۔

 

خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے لیے قومی اسمبلی کے 8اراکین میں سے 7کے نام سامنے آگئے ہیں، خصوصی پارلیمانی کمیٹی کیلیے مسلم لیگ ن نے خواجہ آصف،  احسن اقبال اور شائستہ پرویز کو نامزد کیا ہے۔

 

خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے لیے پیپلز پارٹی نے راجہ پرویز اشرف  اور نوید قمر جبکہ تحریک انصاف نے بیرسٹر گوہر اور صاحبزادہ حامد رضا کو نامزد کیا ہے اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب خواجہ اظہار الحسن کا نام دیا گیا ہے۔

 

 

واضح رہے کہ 12 رکنی  خصوصی پارلیمانی کمیٹی  ججز کے پینل میں سے چیف جسٹس پاکستان کا انتخاب عمل میں لائے گی۔ موجودہ چیف جسٹس ریٹائرمنٹ سے 3روز قبل 3سینیئر ججز کا پینل اسپیکر قومی اسمبلی کو ارسال کریں گے اور اسپیکر قومی اسمبلی چیف جسٹس کی تقرری کے لیے ججز کا پینل کمیٹی کو ارسال کریں گے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481