اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فائز عیسٰی جیسے ججز کی پاکستان کو ضرورت ہے،ایمل ولی خان

فائز عیسٰی جیسے ججز کی پاکستان کو ضرورت ہے،ایمل ولی خان

فائز عیسٰی جیسے ججز کی پاکستان کو ضرورت ہے،ایمل ولی خان

ایمل ولی خان نے کہا کہ فخر ہے ہم نے جسٹس ثاقب نثار، جسٹس گلزار اور جسٹس کھوسہ جیسے ججز کی تقرری روک دی ہے۔

سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ ساسو ماں کے فیصلے ہوتے تھے، اب ساسو ماں کے فیصلے نہیں آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والےکہتے ہیں کہ روز اول سے فیصلہ کرلیا تھا کہ ہم اس بل میں حصہ نہیں لیں گے۔

ایمل ولی خان نے کہا کہ پی ٹی آئی میں ایک ہی بہترین چیز ہے، وہ ان کا چیئرمین بیرسٹر گوہر ہے، بیرسٹرگوہر کو خود پی ٹی آئی نے چیئرمین چنا ہے، یہ اُسی کو نہیں مانتے۔

اے این پی کے سربراہ نے کہا کہ جو بل پیش ہورہا ہے اس میں 4 نکات نہیں ہیں، جے یو آئی کی وجہ سے 4 نکات ہٹائے گئے،لائیں وہ نکات،میں سپورٹ کروں گا۔

ایمل ولی نے کہا کہ 9 مئی کودفاعی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، اس کو بل کا حصہ بنائیں، سرکاری اور ذاتی نتصیبات پر بھی کسی کو حملے کا حق نہیں۔

سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ بہت بحث ہوچکی، اب ترمیم پر ووٹنگ کرلیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481