اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ٹی آئی کا آئینی ترامیم کیلئے ووٹنگ کے بائیکاٹ کا اعلان

پارٹی میں دھڑا بندی ، عمران خان نے بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب کو اڈیالہ طلب کر لیا

 

پاکستان تحریک انصاف نے 26 ویں آئینی ترامیم کے معاملے پر پارلیمنٹ میں آئینی عمل کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے.اس حوالے سے بیرسٹر گوہر نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غیر شفاف، متنازع انداز میں دستور میں ترمیم کے عمل کا حصہ نہ بننےکا فیصلہ کیا ہے۔

 

اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی نے پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں آئینی ترامیم پر رائے شماری کے عمل کے مکمل بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی پالیسی کے خلاف رائے شماری میں شریک تحریک انصاف کے اراکینِ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں کہا گیا کہ ایوانوں پر قابض گروہ کے پاس آئین کو بدلنے کا کوئی اخلاقی، جمہوری اور آئینی جواز نہیں، آئین میں ترامیم کے ذریعے جنگل کے قانون کو نافذ کرنا جمہوریت کو زندہ درگور کرنا ہے، تحریک انصاف متنازع ترین ترامیم کی مخالف اور ان کی مزاحمت میں مصروفِ عمل ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف دونوں ایوانوں میں رائے شماری سے مکمل طور پر الگ رہے گی، سینیٹ اور قومی اسمبلی کا حصہ بننے والے اراکین پارٹی پالیسی اور بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر عمل کے پابند ہیں، سینیٹ یا قومی اسمبلی میں رائے شماری میں شریک پی ٹی آئی اراکین کی رہائشگاہوں کے باہر دھرنے دیے جائیں گے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481