اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تحریک انصاف کا 11 ارکان کے ٹوٹنے کا بالواسطہ اعتراف

اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، عمران خان

تحریک انصاف نے 11 ارکان کے ٹوٹنے کا بالواسطہ اعتراف کر لیا ہے 

پی ٹی آئی کے رہنما عامر ڈوگر نے کہا ہےکہ ہمارے 10 سے 11 ارکان سے رابطہ نہیں ہو رہا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کے گھرکے باہر گفتگو میں عامر ڈوگر کا کہنا تھاکہ ہمارے 10 سے 11 ارکان سے رابطہ نہیں ہو رہا ہے، سیاسی کمیٹی نے فیصلہ کیا تھا ہم بائیکاٹ کریں گے۔

اس موقع پر صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھاکہ پانچ افراد علامتی طور پر ووٹنگ کے عمل میں حصہ لے سکتے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ پی ٹی آئی کے 2 سینیٹرز اور 9 ارکان قومی اسمبلی سے قیادت کا رابطہ نہیں ہوپا رہا اور قیادت کوکوشش کے باوجود رابطے میں کامیابی نہ مل سکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بھی 7 ارکان سے رابطہ نہ ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ بیرسٹر گوہر نے گزشتہ روز کہا تھا کہ دو سینیٹرز سے رابطہ نہیں ہوپا رہا۔

پی ٹی آئی کے مطابق جن اراکین سے رابطہ نہیں ہوپا رہا ان میں زین قریشی، ظہور قریشی، اسلم گھمن، عثمان علی، ریاض فتیانہ، مقداد حسین اور چوہدری الیاس شامل ہیں۔پارٹی ذرائع کےمطابق رکن قومی اسمبلی اورنگزیب خان کھچی اور مبارک زیب خان بھی رابطے سے باہر ہیں جبکہ سینیٹر فیصل سلیم اور زرقا سہروردی سے بھی رابطہ نہیں ہو رہا۔

دوسری جانب وفاقی کابینہ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو مبارکباد پیش کی ہے.


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481