اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آئینی ترمیم کا حتمی مسودہ فضل الرحمان کو دے دیا گیا،ذرائع

آئینی ترمیم کا حتمی مسودہ فضل الرحمان کو دے دیا گیا،ذرائع

آئینی ترمیم کا حتمی مسودہ فضل الرحمان کو دے دیا گیا،ذرائع

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتوں کیلئے تینوں بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی ان کے گھر آمد کا سلسلہ جاری ہے، پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے بعد حکومتی وفد بھی مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچا۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، نوید قمر، مولانا فضل الرحمان کے گھر موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولاما فضل الرحمان سے آئینی ترامیم پر حتمی مشاورت کی گئی، حکومت کی طرف سے آئینی ترامیم پر مشاورت کی کوششیں جاری ہیں۔

اس سے قبل ترجمان جے یو آئی ف اسلم غوری کا کہنا تھا کہ حکومت اور جے یو آئی ف کا آئینی ترامیم کے مسودے پر 99 فیصداتفاق ہو چکا ہے، اب صرف پی ٹی آئی کو قائل کرنا باقی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے اسلم غوری کا کہنا تھا کہ ہم پی ٹی آئی کے کہنے پر ہی آئینی عدالت کے مطالبے سے دستبردار ہوئے اور آئینی بینچ کی شق ڈلوائی تھی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481