اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فضل الرحمان سے ملاقات،پی ٹی آئی رہنما میڈیا سے بات کیے بغیر چلے گئے

فضل الرحمان سے ملاقات، پی ٹی آئی رہنما میڈیا سے بات کیے بغیر چلے گئے

فضل الرحمان سے ملاقات، پی ٹی آئی رہنما میڈیا سے بات کیے بغیر چلے گئے

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی وفد کی ملاقات میں آئینی ترمیم پر مشاورت ہوئی،وفد نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ترامیم پر جواب سے متعلق مولانا فضل الرحمان کو آگاہ کیا۔

 

پی ٹی آئی کے وفد کی قیادت چیئرمین بیرسٹر گوہر کر رہے تھے، ملاقات میں بیرسٹر گوہر علی، اسد قیصر اور سلمان اکرم راجہ شامل تھے۔

 

مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے دوران بیرسٹر علی ظفر اور صاحبزادہ حامد رضا بھی موجود تھے ، جبکہ جے یو آئی کی جانب سے مولانا فضل الرحمان اور کامران مرتضیٰ شریک تھے۔

 

اس سے قبل پی ٹی آئی رہنماؤں نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی تھی،

 

جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا تھا کہ کیا بانی پی ٹی آئی نے ترمیم کے لیے منظوری دی ہے۔

 

جس پر بیرسٹر گوہر نے جواب دیا تھا کہ اس بارے میں مولانا فضل الرحمان سے مل کر میڈیا کو آگاہ کریں گے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481