اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران خان پی ٹی آئی رہنماؤں پر برس پڑے

عمران خان پی ٹی آئی رہنماؤں پر برس پڑے

عمران خان پی ٹی آئی رہنماؤں پر برس پڑے

 

بانی چئیرمین  پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) عمران خان سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے ۔

 

جیل ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر کی قیادت میں آئینی ترامیم پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے مشاورت کے لئے اڈیالہ جیل پہنچنے والے پی ٹی آئی وفد کو عمران خان نے کھری کھری سنا دیں،بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لئے آئے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی سرزنش کر تے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کا مجھے کوئی فائدہ نہیں، جیل سے نکلنے کے لئے جو پلان میں نے دیا تھا اس پر کسی نے عمل نہیں کیا، میں نے احتجاج جاری رکھنے کا کہا تھا، آپ کے تمام احتجاج فلاپ ہوئے۔

 

بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہاکہ آپ سے کہا تھا کہ ایس سی او کے موقع پر احتجاج کرنا ہے لیکن کسی نے عمل نہیں کیا، میرے دیئے گئے منصوبے پر عمل کریں گے تو ہی باہر آ سکوں گا، بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ملاقات ادھوری رہی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481