اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حافظ نعیم کا آئینی ترمیم کے حوالے سے اپوزیشن کو مشورہ

حافظ نعیم کا آئینی ترمیم کے حوالے سے اپوزیشن کو مشورہ

حافظ نعیم کا آئینی ترمیم کے حوالے سے اپوزیشن کو مشورہ

لاہور: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو حکومت سے بات نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مرضی کی عدلیہ اور چیف جسٹس چاہتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بیان میں کہا کہ مجوزہ آئینی ترمیم پر جے یو آئی اور پی ٹی آئی حکومت سے بات کیوں کررہے ہیں، دونوں سیاسی جماعتوں کو اسے مکمل مسترد کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مرضی کی عدلیہ اور چیف جسٹس چاہتی ہے اور اس موقع پر ترمیم کا فائدہ صرف حکومت کو ہوگا۔

دونوں سیاسی جماعتوں کو مشورہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے کھیل کا حصہ نہ بنیں، پہلے جسٹس منصور علی شاہ چیف جسٹس بنیں، اس کے بعد کوئی بھی عمل شروع ہونا چاہیے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481