اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایس سی او اجلاس سےملکی امیج بلند ہوا.وزیراعظم آزادکشمیر

آزاد کشمیر حکومت نے 15 ماہ میں کئی معجزاتی کام کیے ، انوار الحق

 

آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے پاکستان کا امیج عالمی سطح پر بلند ہوا ہے جس سے پائیدار عالمی ترقی اور تزویراتی استحکام کو فروغ ملے گا ۔

اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ سربراہ اجلاس میں چین سمیت عالمی رہنماؤں کی شرکت اس بات کا بین ثبوت ہے کہ پاکستان خطے کا اہم ملک ہے جس نے امن کے فروغ اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کیلیے دنیا پھر میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سے تجارت کی راہیں کھلیں گی اور سیاحت کے شعبے میں اہم پیشرفت ہو گی جس سے عوام کو فائدہ حاصل ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے سیکیورٹی اداروں نے بڑی قربانیاں دی ہیں جن کا عالمی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے اس اجلاس سے واضح ہو گیا ہے کہ کہ پاکستان باہمی رواداری اور مساوی بنیادوں پر ترقی کیلیے اہم اقدامات کر رہا ہے جو ترقی کیلیے سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم امہ کا اہم ملک اور اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی طاقت نے جس نے دنیا میں امن قائم کرنے کیلیے عالمی امن فوج میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو پاکستان کی سالمیت عزیز ہے اور وہ دنیا بھر میں پاکستان کے امیج کو بلند ہونے سے دلی خوشی ہوتی ہے ۔

SCO meeting boosted country's image. Prime Minister of Azad Kashmir،ایس سی او اجلاس سےملکی امیج بلند ہوا.وزیراعظم آزادکشمیر


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481