اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پنجاب یونیورسٹی میں طالبہ کی مبینہ خودکشی کی تحقیقات

پنجاب یونیورسٹی میں طالبہ کی مبینہ خودکشی کی تحقیقات

پنجاب یونیورسٹی میں طالبہ کی مبینہ خودکشی کی تحقیقات

پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طالبہ کی مبینہ خود کشی کی تحقیقات جاری ہیں۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کےمطابق طالبہ کی موت گردن کی ہڈی ٹوٹنے سے ہوئی، طالبہ کی گردن پر رسی کا نشان واضح ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طالبہ کی مبینہ خودکشی کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں، لڑکی پانچویں سمسٹر کی طالبہ تھی، تعلق سیالکوٹ سے ہے۔

خیال رہے کہ پنجاب یونیورسٹی آئی ای آر ڈپارٹمنٹ کی 23 سالہ طالبہ نے گزشتہ روز گرلز ہاسٹل نمبر 8 کے کمرہ نمبر 91 میں مبینہ طور پر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی تھی۔

ہوسٹل وارڈن نے کمرےکا دروازہ توڑ کر دیکھا تو لڑکی کی لاش پنکھے سے لٹک رہی تھی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481