اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کل احتجاج کیلئے اسلام آباد ضرور جائیں گے، علی امین گنڈاپور

کل احتجاج کیلئے اسلام آباد ضرور جائیں گے، علی امین گنڈاپور

کل احتجاج کیلئے اسلام آباد ضرور جائیں گے، علی امین گنڈاپور

 

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ کل احتجاج کے لیے اسلام آباد ضرور جائیں گے، ہمیں بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے تشویش ہے، ملاقات کی اجازت نہ دے کر حکومت ہمیں اس اقدام پر مجبور کر رہی ہے۔

 

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور  نے کہا کہ اسلام آباد جا رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے ہماری تشویش جائز ہے۔

 

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ امید ہے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مطالبہ پورا ہو جائے گا، بانی سے ملاقات کے بعد پارٹی فیصلہ کرے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ میں جرگے میں مصروف تھا اس لیے سیاسی کمیٹی میں شریک نہیں ہوا، پارٹی کے فیصلے قبول ہیں، کچھ لوگ بیٹھ کر بیانیہ بناتے ہیں۔

 

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ احتجاج کو بانی پی ٹی آئی کی ملاقات سے مشروط کیا ہوا ہے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481