اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران خان سے متعلق اچھی خبریں نہیں آرہی،شیخ وقاص اکرم

عمران خان سے متعلق اچھی خبریں نہیں آرہی،شیخ وقاص اکرم

عمران خان سے متعلق اچھی خبریں نہیں آرہی، شیخ وقاص اکرم

پی ٹی آئی کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہمیں جیل کے اندر سے اچھی خبریں نہیں آرہی ہیں۔

 

نجی ٹی وی سے  گفتگو کے دوران شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پارٹی کےلیے بانی پی ٹی آئی کی صحت اہم ہے، ہمیں جیل کے اندر سے اچھی خبریں نہیں آرہی ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ سنگجانی کا جلسہ مؤخر کروانے کےلیے صبح جیل کھلوائی جاتی ہے، عمران خان سے 2 ہفتے سے وکلا اور فیملی ممبرز تک کو ملنے نہیں دیا گیا۔

 

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور ڈاکٹرز کہ دیں وہ ٹھیک ہیں تو معاملہ ختم ہوجائے گا۔ پوچھتا ہوں کہ کیا بانی پی ٹی آئی سے ڈاکٹرز کی ملاقات نہیں کروائی جاسکتی؟

 

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں اختلافات کی خبریں غلط ہیں، احتجاج کے ذریعے ہم اپنا پوائنٹ رجسٹرڈ کروانا چاہتے ہیں، ہم نے اپنے پنجاب کے احتجاج کے بعد اسلام آباد جانا تھا۔

 

شیخ وقاص اکرم نے یہ بھی کہا کہ آئینی ترمیم سے متعلق جن سے رابطہ ہے، ان کی رائے کا احترام ہے، جن سے ہمارا رابطہ ہے، ان سے ن لیگ، پی پی والے بھی مل رہے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی تک ہمارا مؤقف پہنچنا چاہیے تاکہ معاملہ ختم ہو، بانی پی ٹی آئی کے دور میں بلاول بھٹو سندھ سے ریلی لے کر نکلے تھے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481