اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فضل الرحمان کا اسد قیصر سے رابطہ،احتجاج مو خر کرنیکی اپیل

فضل الرحمان کا اسد قیصر سے رابطہ،احتجاج مو خر کرنیکی اپیل

مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے پیش نظر 15 اکتوبر کا احتجاج مؤخر کرنیکی اپیل کی۔ ذرائع کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اسد قیصر کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا، آئینی ترمیم کے خدوخال پر مشاورت کی اور کمیٹیوں کی جلد ملاقات پر تبادلہ خیال کیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل میں ملاقات پر پابندی کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے شنگھائی کانفرنس کے تناظر میں 15 اکتوبر کے احتجاج کو مؤخر کرنے کی اپیل کی، مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کو طبی سہولیات فراہم کرنے اور ان کے ذاتی معالج کو رسائی دینے کا مطالبہ بھی کیا۔ دوسری جانب مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا کہ جےیوآئی کے مسودہ کے اکثر نکات پر دونوں سیاسی جماعتوں میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے، مزید غور و فکر کے لیے 17 اکتوبر کو دونوں جماعتوں کا اجلاس منعقد ہوگا، مولانا فضل الرحمان کو یقین دلایا کہ ان کی تجاویز کو پارٹی کے سامنے پیش کروں گا، پارٹی سے مشاورت کے بعد انہیں پارٹی فیصلے سے آگاہ کیا جائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481