اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کرم میں قبائل کے مابین فائرنگ میں 15 افراد جاں بحق

5

کرم: خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں قبائل کے درمیان تصادم اور فائرنگ کے دو واقعات میں میں 15 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کنج علیزئی کے پہاڑی علاقے میں پیش آیا، جہاں شنگک سے تعلق رکھنے والے شکاریوں پر مقبل قبائل نے فائرنگ کردی، جس میں 11 افراد جاں بحق اور خاتون سمیت 5 دیگر زخمی ہو گئے۔

فائرنگ کا دوسرا واقعہ بائی پاس کے قریب ہوا جہاں مقبل پر پیش آیا جہاں مسلح افراد نے گاڑیوں پر اندھاد دھند فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پہاڑوں اور قریبی روڈ پر پیش آیا، زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک ہونے کی وجہ سے جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

واقعے کے بعد علاقہ پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد و بیانات اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

فائرنگ میں زخمی ہونے والے افرد کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو پارا چنار اسپتال پہنچا دیا گیا اور پولیس نے علاقے کو گھیر کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481