اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایس سی او اجلاس،اسلام آباد کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا

ایس سی او اجلاس،اسلام آباد کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا

ایس سی او اجلاس کا  پاکستان میں انعقاد ، اسلام آباد  کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا، غیر ملکی مہمانوں کے بھرپور استقبال اور ان پر خوشگوارتاثر چھوڑنے کیلئے وفاقی دارالحکومت کوبرقی قمقموں اور نئے اشجار کیساتھ خوبصورتی سے سجا یا گیا

 

شنگھائی تعاون تنظیم کےاجلاس کی تیاریوں کا سلسلہ تقریباً مکمل، وفاقی دارالحکومت کو روشنیوں کا شہر بنا دیا گیا ، فیض آباد سے راول چوک تک شاہراہ کو کارپٹ کر دیا گیا ، سڑک کنارے سرسبز پودوں کی بہار نے ماحول کو انتہائی خوشگوار بنا دیا ۔۔۔

 

شاہراہ دستور پر رات کے وقت برقی قمقموں اور سبز روشنیوں کیساتھ درختوں اور کھجور کے لگے نئے پودوں کو انتہائی دلآویز طریقے سے سجایا گیا ہے، غیر ملکی مہمانوں کے بھرپور استقبال کے لیے شہر کی اہم شاہراؤں کو مختلف رنگوں میں رنگ دیا گیا۔۔

 

یہ ہی نہیں  فٹ پاتھ اور انڈر پاسز کو بھی رنگ و روغن کر کے نکھار دیا گیا۔۔ راول چوک میں مصنوعی گھوڑے اور تانگہ نصب کر کے پاکستان کے ثقافتی رنگ کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی۔۔ سرینہ چوک اور ڈی چوک میں قدرتی اور مصنوعی رنگ برنگ پودوں کیساتھ ماحول کو خوبصورت بنا یاگیا ہے ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481