اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

علی محمد خان نے ڈی چوک احتجاجی کال کی مخالفت کردی

علی محمد خان نے ڈی چوک احتجاجی کال کی مخالفت کردی

علی محمد خان نے ڈی چوک احتجاجی کال کی مخالفت کردی
یہ آئینی ترامیم نہیں آئینی تقسیم ہیں، حکومت کو ایک جگہ سے خطرہ ہے اور وہ ہے سپریم کورٹ، یہ حکومت کو بچانے کے لیے نظام کو منہدم کر رہے ہیں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر تحریک انصاف کی جانب سے احتجاجی کال کی مخالفت کردی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں میزبان رحمان اظہر کے ساتھ گفتگو میں علی محمد خان نے کہا کہ میرا ذاتی موقف ہے کہ ایس سی او کے موقع پر احتجاج نہیں ہونا چاہیے لیکن ہمیں اسی طرح سے دیوار سے لگایا جائے گا تو پھر ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں ہوگا۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ یہ آئینی ترامیم نہیں آئینی تقسیم ہیں، حکومت کو ایک جگہ سے خطرہ ہے اور وہ ہے سپریم کورٹ، یہ حکومت کو بچانے کے لیے نظام کو منہدم کر رہے ہیں، حکومت والے عدل کے نظام کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں، نیت ٹھیک ہو تو راستہ نکل ہی آتا ہے، لیکن ان کی نیتوں میں فتور ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی پی کیخلاف تو ماضی میں آئی جے آئی بنائی گئی، آج پیپلز پارٹی کیسے خوش ہو رہی کہ نمبرز پورے ہو گئے، کسی کو توڑ کر آئین بنائیں گے تو اتفاق رائے کیسے ہو گا؟ کیا مخالف جماعت کے لوگوں کو اٹھانا کے بعد اتفاق رائے ہو گا؟۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481