اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ہمارے بغیر حکومت کے نمبرز پورے نہیں،کامران مرتضیٰ

ہمارے بغیر حکومت کے نمبرز پورے نہیں،کامران مرتضیٰ

ہمارے بغیر حکومت کے نمبرز پورے نہیں، کامران مرتضیٰ
ہم پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی حکومت سے اتفاق پانے والا مسودہ لے کر جائیں گے۔
اپوزیشن جماعت جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ہمارے بغیر حکومت کے نمبرز پورے نہیں ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران کامران مرتضیٰ نے کہا کہ کل ڈھائی بجے پیپلز پارٹی کے ساتھ میٹنگ رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیکھتے ہیں آئینی ترمیم سے متعلق تجاویز پر ہم کہاں تک آگے بڑھ سکتے ہیں، تحریک انصاف سے درخواست ہے کہ یہ موقع احتجاج کا نہیں ہے۔

کامران مرتضیٰ نے مزید کہا کہ ہم پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی حکومت سے اتفاق پانے والا مسودہ لے کر جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بغیر حکومت کے نمبرز پورے نہیں، اگر نمبرز پورے ہیں تو وہ کسی اور طرح ہوں گے، جو شرمناک ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481