اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا”چیف منسٹر انسولین“ پروگرام شروع کرنے کا اعلان

خبردار ! شوگر خاموش قاتل ہے
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس منعقد جس میں پنجاب بھرمیں ”چیف منسٹر انسولین“پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولتوں میں بہتری کے لئے بی ایچ یوز کو مریم نواز ہیلتھ کلینک کا
درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ہیلتھ سٹاف کے لئے پرفارمینس مینجمنٹ فریم ورک تشکیل دینے اور کارکردگی جانچنے کیلئے”کے پی آئی“ بنانے کی منظوری دے دی۔ میانوالی، جھنگ،لیہ،اٹک اور جہلم کے ہسپتالوں میں کیتھ لیب قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ ٹائپ ون ذیابیطس کے مریض بچوں کو گھر میں ہی انسولین مہیا کی جائے گی۔ مریض بچوں کو انسولین کی فراہمی یقینی  بنانے کیلئے خصوصی کارڈ بھی بنائے جائیں گے۔ حکومت کی منظور شدہ کمپنی کولڈ چین اور دیگر ایس او پیز کے مطابق انسولین فراہم کرے گی۔ لاہور سمیت تین اضلاع میں چیف منسٹر انسولین فار آل پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا۔
ذیابیطس ٹائپ ون کے مریض مخصوص ایپ یا ہیلپ لائن کے ذریعے اپلائی کر سکیں گے۔ سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات
وثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، وزرا صحت خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نزیر مشیر صحت ڈاکٹر اظہر کیانی،ایم پی اے ثانیہ عاشق، پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹریز ہیلتھ، فنانس اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481