اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بلوچستان میں کوئلہ کانوں پر دہشت گرد حملہ..19 کان کن جاں بحق

کوہاٹ،کوئلے کی کان میں دھماکا ،تین افراد جاں بحق،4 زخمی

 

بلوچستان کے علاقے دکی میں مقامی کوئلہ کانوں پر دہشت گردوں کے حملوں میں19 کان کن جاں بحق اور6 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق  دکی کی کانوں پر دستی بموں اور راکٹوں سے حملہ کیا گیا

ڈسٹرکٹ چیئرمین دکی حاجی خیر اللہ ناصر  نے کہا کہ حملہ آوروں نے حملہ میری کوئلہ کانوں پر کیا ہے اور اس حملے میں ہینڈ گرینیڈ اور راکٹ لانچر سمیت دیگر بڑے ہتھیار استعمال کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 کان کنوں کا تعلق پشین اور 2 کا قلعہ سیف اللہ، ایک کا تعلق کچلاک اور ایک کا افغانستان سے ہے۔

کوئلے کی کانوں پر حملوں کے دوران مسلح حملہ آوروں نے دس کانوں کی مشینری کو بھی جلا دیا۔

ریسکیو کے مطابق زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال لورالائی منتقل کردیا گیا ہے.

 

Terrorist attack on coal mines in Balochistan،19 miners killed،کوئلہ کانوں پر دہشت گردحملہ..19 کانکن جاں بحق


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481