اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس،خصوصی ٹریفک پلان

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس،خصوصی ٹریفک پلان

اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے سلسلہ کیلئے خصوصی ٹریفک پلان

شہریوں کی سہولت کے لئے متبادل راستوں کا انتظام کیا گیا ہے،

کانفرنس کے دوران ملپور سے کشمیر چوک اور ڈھوکڑی سرینہ ہوٹل تک آنے جانے والی ٹریفک بند ہو گی،

راول ڈیم چوک سے کشمیر چوک اور سرینہ ملپور تک ہر قسم کی ٹریفک بند ہو گی،

اسی طرح آبپارہ ،سری نگر ہائے وے سے سرینہ جانے والی ٹریفک بند ہو گی،

شہری متابادل راستوں کے طور پر مری، بہارہ کہو سے راولپنڈی جانیوالے حضرات کورنگ روڈ سے بائیں بنی گالا ،پارک روڈ، راول ڈیم چوک اور فیض آباد استعمال کریںگے،

فیض آباد سے بہارہ کہو اور مری جانیوالے حضرات پارک روڈاور بنی گالہ کورنگ روڈ استعمال کریں گے،

سری نگر ہائے وے سے مری ،بھارہ کہو جانیوالے حضرات چاند تارہ چوک ، پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹر ، سپورٹس کمپلیکس سے مری روڈ، پارک روڈ اور بنی گالہ کورنگ روڈ استعمال کریں گے،

ہیوی ٹریفک پشاور سے لاہور جانے کے لئے ٹیکسلا موٹروے اور تر نول پھاٹک سے فتح جنگ موٹروے استعمال کرے گی،

لاہو ر جی ٹی روڈ سے اسلام اآباد اور راولپنڈی جانیوالی ہیوی ٹریفک چک بیلی روڈ سے چکری موٹروے استعمال کرے گی،ایف5-،جی5-اور جی6-مارگلہ روڈ سے راولپنڈی جانے والی ٹریفک 9th ایونیو استعمال کرے گی،

فیصل ایونیو سے زیروپوائنٹ جانے والے ٹریفک 9th ایونیو کی طرف موڑ دی جائے گی جبکہ بہارہ کہو سے راولپنڈی جانے والے حضرات کورنگ روڈ بنی گالہ لہتڑاڑروڈ استعمال کرے گی،

راولپنڈی سے اسلام آباد آنیوالی ٹریفک صدر اور مری روڈ سے 9th ایونیو استعمال کرے گی،

اسی طرح زیرو پوائنٹ ،فیصل ایونیوسے کورال چوک تک ایکسپریس وے آنے جانے کے لئے ٹریفک بند ہو گی،

شہری متبادل طور پر ایکسپریس وے کے لئے سروس روڈ استعمال کریں گے،

کرنل شیر خان روڈ سے فیض آباد آنےوالے حضرات 9th ایونیو سگنل سے اسٹیڈیم روڈ استعمال کریں گے،

مورخہ 14 ،15 اور 16 اکتوبر 2024 تک اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ہو گا.


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481