اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چیئرمین ٹاسک فورس پرائس کنٹرول پنجاب سلمہ بٹ کا دورہ مری

چیئرمین ٹاسک فورس پرائس کنٹرول پنجاب سلمہ بٹ کا دورہ مری

مری ،وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر چیئرمین ٹاسک فورس پرائس کنٹرول پنجاب سلمہ بٹ کا مری کا دورے پر ڈپٹی کمشنر مری کے آفس میں منتخب مرکزی انجمن تاجران مری کی نمائندہ تنظیم سے میٹنگ بعدازاں پریس کلب مری میں پریس کانفرنس

پریس کانفرنس میں ڈپٹی کمشنر مری اُن کی ٹیم ، منتخب انجمن تاجران مری اور پرنٹ الیکٹرانک میڈیا کے تعاون کرنے پر تمام کا شکریہ بھی ادا کیا

مری مضافات کے ساتھ ساتھ مال روڈ ، لوئر بازار ، جھیکاگلی اور دیگر بازاروں میں آئے روز بارلوں کے داخلے پر تشویش مری انتظامیہ کو بارلوں کے جلد خاتمے کے احکامات

سلمہ بٹ نے مری کے مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے تاجروں کے ہمراہ مرکزی انجمن تاجران مری کے عہدیداران کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے سخت اقدامات کر رہی ہے حکومت مہنگائی کی شرح کو 36 فیصد سے کم کر کے سنگل ڈیجٹ پرلے آئی ھے
جبکہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا کنٹرول وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی اولین ترجیح ہے کچھ عرصہ سے مہنگائی کے جن نے عوام کو جکڑ رکھا تھا مرکزی انجمن تاجران مری کے عہدیداران نے گفتگو کرتے ہوئے سلمہ بٹ کو آگاہ کیا کہ قصاب کے حوالے سے سلاٹر ہاوُس جو دیا گیا ہے اُس کے آگے آر ڈبلیو ایم سی کی کوڑا کرکٹ جمع کرنے والی گاڑیوں نے مکمل پارکنگ بنا لی ہے جس وجہ سے سلاٹر ہاوُس میں جانوروں کا ذبح کرنا ناممکن ہو چُکا ہے اسی طرح اشیائے خوردو نوش سبزی ، چکن ، گوشت ، دودھ دہی اور دیگر اشیاء کے قیمت کے حوالے سے بھی تفصیلی آگاہ کیا گیا کہ مری میں کسی قسم کی کوئی منڈی موجود نہ ہے جہاں سے خریداری کی جا سکے مری کے تمام شعبہ سے تعلق رکھنے والا کاروباری طبقہ اسلام آباد اور راولپنڈی کی منڈیوں سے ہول سیل سامان خرید کر مری لاتا ہے جس وجہ سے اضافی کرایہ اور دیگر اخراجات بڑھ جاتے ہیں اسلیے یہ ممکن نہیں ہے کہ مری کا کاروباری طبقہ اسلام آباد راولپنڈی کے ریٹ لسٹ کے مطابق مری میں اشیاء فروخت کر سکے مرکزی انجمن تاجران مری کی طرف سے مری میں فوری غلہ منڈی اور سبزی منڈی قائم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا اسکے ساتھ ساتھ مری کے مضافات سمیت لوئر مال ، مال روڈ اور شہر کے دیگر بازاروں میں داخل ہونے والے بارلوں سوور کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا

سلمہ بٹ نے مرکزی انجمن تاجران مری کے مسائل تفصیلی طور پر سُننے کے بعد مری انتظامیہ کو فوری سلاٹر ہاوُس سے کوڑا کرکٹ پھینکنے والی گاڑیوں کو شفٹ کرنے کے احکامات دیے پرائس لسٹ کے حوالے سے تمام تر تحفظات سُننے کے بعد پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو فوری ایک ہفتہ کے لیے فیلڈ میں جانے سے منع کر دیا اور یقین دلایا کہ مری کی پرائس لسٹ کے حوالے سے فوری تمام مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے مری کی نئی ڈیجیٹل پرائس لسٹ علٰحدہ سے جاری کی جائیگی سلمہ بٹ نے منڈیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ وزیرِ اعلٰی پنجاب کو مری میں منڈیوں کا قیام نہ ہونے سے درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا جائیگا تا کہ مری میں منڈیوں کا قیام کیا جا سکے منڈی کے لیے زمین کے حوالے سے بھی مری انتظامیہ نے آگاہ کیا کہ حکومتِ پنجاب کو مری میں غلہ منڈی اور سبزی منڈی کے لیے درکار زمین کی رپورٹس بھی دی جا چُکی ہیں سلمہ بٹ نے میٹنگ کے اختتام پر مرکزی انجمن تاجران مری کے منتخب تنظیم سمیت ڈپٹی کمشنر مری اور اُن کی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا

سلمہ بٹ کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی شرح میں کمی کا ریلیف ہر صورت عوام کو ملنا چائیے چیئرپرسن ٹاسک فورس پرائس کنٹرول پنجاب سلمہ بٹ نے مری میں انتظامی افسران اور منتخب انجمن تاجران مری سے تاجروں کے ہمراہ میٹنگ کے بعد مری پریس کلب میں پریس کانفرنس بھی کی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کا شکریہ بھی ادا کیا


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481