اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

5 آئی پی پیز سے معاہدے ختم.بجلی 10 روپے یونٹ تک لانے کا ہدف

قوم کو جلد بجلی کی قیمتیں کم کرنے کی خوشخبری دوں گا، وزیراعظم

حکومت نے بجلی پیدا کرنے والی پانچ کمپنیوں یعنی آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ دیگر 18 کمپنیوں کے ساتھ کیپیسٹی چارجز نہ لینے کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں ۔دوسری طرف وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ اگلے ایک سال کے اندر بجلی کی قیمت 10 روپے فی یونٹ سے کم پر لانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔

جمعرات کے روز کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پانچ ائی پی پیز نے باہمی رضامندی اور ذاتی مفاد کو قومی مفاد پر قربان کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا۔مذکورہ ائی پی پیز کو بجلی کی مد میں مزید ادائیگی نہیں کی جائے گی جبکہ سابقہ بقایہ جات سود کے بغیر ادا کیے جائیں گے

  • وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کے نتیجے میں بجلی صارفین کو سالانہ 60 ارب روپے کا فائدہ پہنچے گا جبکہ معاہدوں کی منسوخی سے قومی خزانے کو 411 روپے کا فائدہ ہوگا جبکہ بجلی کی قیمتیں بھی کم ہوں گی۔
  • وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دیگر ائی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر بتدریج نظر ثانی کی جائے گی اور ٹیرف میں کمی لانے کی کوشش کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام نے بڑی قربانی دی ہے اب وقت اگیا ہے کہ ان کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔
  • شہباز شریف نے مزید کہا کہ اس وقت ملکی معیشت استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے مہنگائی کی شرح 30 فیصد سے کم ہو کر 6.9 فیصد پر اگئی ہے جس سے عوام کو ریلیف ملا ہے۔

 

10 ماہ میں بجلی قیمت 10 روپے یونٹ تک لانے کا ہدف

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانچ ائی پی پیز کے ساتھ معاہدے کے خاتمے سے بجلی قیمتوں پر اثر پڑے گا جبکہ مختلف اقدامات کے ذریعے بجلی کی قیمتوں کو نیچے لے کر ائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پانچ ائی پی پیز کے ساتھ مذاکرات کر کے معاملے کو حتمی شکل دی گئی ہم نے جائزہ لیا کہ کن پلانٹس کی ضرورت ہے اور کن کی نہیں۔
وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بجلی کی قیمت 10 روپے فی یونٹ سے کم ہونی چاہیے۔ہم کوشش کریں گے کہ اٹھ سے دس ماہ کے اندر بجلی کی قیمت کو 10 روپے تک لے ائیں۔

حکومت نے ائی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق جن کمپنیوں کے

 ساتھ بجلی خریدنے کے معاہدے ختم کیے گئے ان میں راوسچ پاور، صبا پاور، لال پیر، حبکو اور اٹلس پاور شامل ہیں۔
Contracts with 5 IPPs terminated. Target to bring electricity up to Rs 10 per unit

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481