اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شیرافضل مروت نے زہر دیئے جانے کئی تردید کے دی

شیرافضل مروت کو زہردے دیا گیا ؟

شیرافضل مروت کو زہردے دیا گیا ؟

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنما شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا پر  زیر گردش کر نے والی خبروں پر خاموشی توڑ دی ۔

 

سوشل میڈیا کے ذریعےویڈیو  پیغام جاری کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ عوام کے سامنے میں حقیقت رکھنا چاہتا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان  کی رہائی اور جمہوریت کی بالادستی پر زور دیا ہے,میری صحت نے میرا ساتھ نہیں دیا جس کی وجہ سے میں اس احتجاج میں شرکت نہیں کر سکا جس میں عوام اور کارکنان کی بڑی تعداد نکلی تھی،ملک میں حالیہ دھرنے اور احتجاج کے دوران میری  صحت کا بہانہ کے طور پر اجاگر کیا جا رہا ہے ۔

 

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کی یہ ہمت دیکھنے والی تھی جس کو دیکھنے کیلئے میری آنکھیں ترس گئی تھیں,9 مئی کے بعد جس طرح سے عوام کو ڈرایا گیا تھا کہ شاید اب وہ گھروں سے نہ نکلیں،جب اسلام آباد پولیس مجھے  غیر قانونی حراست میں لیا تھا اور جب میں ضمانت پر رہا ہوا اگلے دن مجھے کرونا ہو گیا۔

 

ان کامزید کہنا تھا کہ مجھے اس وقت  جتنی بھی بیماریاں لاحق ہیں اسکی وجہ سے میرا وزن 10 گنا کم ہوا ہے،مجھے زہر دیئے جانے کی خبروں میں کسی قسم کی صداقت نہیں ہے،میں نے جو صحت کے  ٹیسٹ کروائیں ہیں اس میں ایسا کچھ بھی سامنے نہیں آیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481