اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حزب اللہ کا اسرائیل پر اب تک کاسب سے بڑا راکٹ حملہ

حزب اللہ کا اسرائیل پر اب تک کاسب سے بڑا راکٹ حملہ

حزب اللہ کا اسرائیل پر اب تک کاسب سے بڑا راکٹ حملہ

بیروت: لبنان سے حزب اللہ نے اسرائیل کے شہر حیفہ پر سب سے بڑے راکٹ حملے میں 100 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا۔

 

 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حزب اللہ کے اسرائیل کے شہر حیفہ پر اب تک کے سب سے بڑے راکٹ حملے میں 12 شہری زخمی ہوگئے جن میں سے 3 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 

حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ صہیونی ریاست پر فتح کے حصول تک حملوں کا سلسلہ ہر قیمت پر جاری رکھیں گے۔

 

ترجمان اسرائیلی فوج نے بتایا کہ حزب اللہ نے اپنے عبوری سربراہ نعیم قاسم کے خطاب کے دوران دو الگ حملوں میں سے پہلے میں 85 اور دوسرے میں 20 راکٹس سے اسرائیل میں اہداف کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

 

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ملک کے جدید ترین فضائی دفاعی نظام نے کچھ راکٹوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا جب کہ دیگر راکٹس حیفا شہر اور اس کے اطراف میں رہائشی عمارتوں پر گرے۔

 

ترجمان اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ان حملوں کے جواب میں اسرائیلی فوج نے راکٹس پھینکنے والے اکثر لانچرز کو بمباری کرکے تباہ کردیا تاہم آزاد ذرائع سے اسرائیلی فوج کے اس دعوے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481