اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پنجاب میں چیف منسٹر ٹرانسپورٹ پروگرام فار وویمن کا افتتاح

مریم نواز جلاوطنی میں روتی کیوں تھیں؟ وجہ بتا دی

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے گرلز کالجز کیلئے چیف منسٹر ٹرانسپورٹ پروگرام فار وویمن کا افتتاح کر دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹرانسپورٹ پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے طالبات کو پاس بلا لیا۔ چیف منسٹر ٹرانسپورٹ پروگرام کے تحت 19 وویمن کالجز کو بسیں دے دی گئیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے بسوں کی چابیاں خواتین کالجز کے پرنسپلز کے حوالے کیں۔ وزیر اعلی مریم نوازشریف نے خواتین کالجز کی بسوں کا معائنہ کیا۔گرلز کالجز کے لئے ائیر کنڈیشنڈ بسوں کی فراہمی کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔

سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر فرخ نوید نے چیف منسٹر ٹرانسپورٹ پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب کے 76 کالجز کو تین مراحل میں بسیں فراہم کی جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں ٹرانسپورٹ سے محروم 19 تحصیلوں کو بسیں دی گئی ہیں۔ بھکر،سیالکوٹ، چنیوٹ،کمالیہ،حاصل پور،ملکوال، فیروز والا، شور کوٹ،جتوئی، فتح جنگ، حسن ابدال کے گرلز کالجز کو بسیں مل گئیں۔کوٹ مومن، جلال پور پیر والا، کلر سیداں،پنڈی گھیب، منچن آباد،شرقپور کے گرلز کالجز کو بھی بسیں مل گئیں۔

دوسرے مرحلے میں نوشہرہ ورکاں، دینہ، یزمان، پنڈی بھٹیاں، لالیاں، بھوانہ، کوٹ ادو، ٹیکسلا، سرائے عالمگیر، پیلاں کے گرلز کالجز کو بسیں ملیں گی۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ علامہ اقبال ٹاؤن لاہور، عیسیٰ خیل، رائے ونڈ اور سوہاوہ کے گرلز کالجز کو بھی فروری 2025 تک بسیں مل جائیں گی۔ مارچ اپریل 2025 تک تیسرے مرحلے میں مزید2 2بسیں اور 32 کوچز مزید 35 تحصیلوں کو فراہم کردی جائینگی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے وویمن کالجز کی طالبات سے ملاقات کی،طالبات نے گلدستہ پیش کیا۔ سینیٹر پرویز رشید، سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات وثفافت عظمی زاہد بخاری، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481