اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب دھماکا،3 جاں بحق،17 زخمی

کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب دھماکا،3 جاں بحق،17 زخمی

کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب دھماکا،3 جاں بحق،17 زخمی

کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکا ہوا ہے جس میں 3 غیرملکی جان سے گئے جبکہ 17 افراد زخمی ہوگئے۔ نشانہ بننے والی گاڑی میں غیرملکی سوار تھے۔

دھماکے سے 2 گاڑیوں اور 2 موٹر سائیکلوں میں آگ لگی، اطلاع پر فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے پہنچ کر آگ بجھائی۔ واقعے میں زخمی افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز قیوم آباد، ڈیفنس، جمشید روڈ کے اطراف بھی سنی گئی۔

ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کرنے میں وقت لگے گا، دھماکے کے بعد آگ لگنے سے نقصان ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک فارنزک رپورٹ نہیں آتی مقامی پولیس کوئی بیان نہیں دے گی۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ پر تمام تنصیات محفوظ ہیں۔ اس حوالے سے ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ سگنل کے قریب زودار دھماکا ہوا، ابتدائی طور پر لگتا ہے دھماکا آئل ٹینکر میں ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ ایئرپورٹ کے قریب تین، چار گاڑیوں میں آگ لگی، ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچے، پولیس اور رینجرز اہلکار بھی موقع پر پہنچے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481