اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کل کا دن در اصل 9 مئی ٹو تھا، مریم اورنگزیب

Yesterday was actually May 9th Maryam Aurangzeb

لیگی رہنما نے اپنے بیان میں کہا کہ زخمی کا نسٹیبل عبدالحمید پمز میں دم توڑ کر شہید ہو گئے، اس کا ذمہ دار نو مئی کا مجرم ہے، جو ایک بے شرم نارسسٹ اور فاشسٹ شخص ہے۔

‘ میں نہیں تو کچھ بھی نہیں , میں نہیں تو پاکستان پر ایٹم بم گرا دو، “میں نہیں تو ملک کو آگ لگادو، مار دو سب کچھ جلادو’ کی قابل مذمت سوچ پاکستانی کی سوچ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  خیبر پختونخوا  سے گنڈا پور کو اسلحہ دے کر آنسو گیس کے شیل ، شیشے والی غلیلیں دے کر لاشیں گرانے ، خون خرابہ کرنے، گولیاں چلانے اسلام آباد پر چڑھائی کروانے عمران خان نےبھجوایا، پولیس، رینجرز پر حملے کرائے سر اور آنکھیں پھوڑی گئیں، کل کا دن در اصل 9 مئی ٹو تھا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 9  مئی کو نشانہ قومی سلامتی کے ادارے تھے اور مقصد ادارے کی سربراہی پر قبضہ کروانا تھا، کل نشانہ جمہوری ادارے تھے اور مقصد شنگھائی کانفرنس ملتوی کروانا اور عدلیہ پر قبضہ  کرنا تھا۔

سینیئر صوبائی وزیر نے کہا کہ دونوں سازشوں کا خالق ایک ہی فرد ہے کیونکہ فتنے کو معلوم ہوچکا ہے کہ خارجہ تعلقات درست راہ پر آگئے ہیں، معیشت پھر پٹڑی پر واپس آگئی ہے اور اس کی فتنہ سیاست ختم ہو چکی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ جو جو ملک کے خلاف اِس ملک دشمن سازش کا حصہ بن رہے ہیں وہ سب پاکستان کے اور قوم کے مجرم ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481