اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تحریکِ انتشار پاکستان کی گولن تحریک بن چکی ہے، احسن اقبال

تحریکِ انتشار پاکستان کی گولن تحریک بن چکی ہے، احسن اقبال

نتظامیہ، عدلیہ، پولیس اور فوج میں گھس چکے تھے، پاکستان کو بھی ریاست کے دفاع کیلئے اردگان کی طرز پر اس تحریک انتشار سے نمٹنا ہو

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریکِ انتشار پاکستان کی گولن تحریک بن چکی ہے، پی ٹی آئی ترکیہ کی گولن تحریک کی طرح پاکستانی ریاست پر قبضہ کرنے کی اسکیم پر عمل کر ر ہی ہے۔

اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ ترکیہ میں گولن تحریک کے حمایتی انتظامیہ، عدلیہ، پولیس اور فوج میں گھس چکے تھے، پاکستان کو بھی ریاست کے دفاع کیلئے اردگان کی طرز پر اس تحریک انتشار سے نمٹنا ہوگا۔

احسن اقبال نے کہا کہ 2014 کے دھرنوں سے اب تک بانی پی ٹی آئی نے انتشار، تشدد کی سیاست کو پروان چڑھایا، بانی پی ٹی آئی ریاست کو اندر سے کھوکھلا اور کمزور کرنے کی سازش کا مرکزی کردار ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جب سی پیک کا پہیہ چلتا، چین کا اعلیٰ سطح کا دورہ طے ہوتا ہے تحریک انتشار کی دھرنا سیاست کا بٹن آن ہوجاتا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481