اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شمالی وزیرستان میں لیفٹیننٹ کرنل اور پانچ جوان مادر وطن پر قربان

aef10def f683 4ed6 bcd7 2c14d6ef1f14

 

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 6 جوان مادر وطن پر قربان ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ائی ایس پی ار کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان جھڑپ ہوئی اور فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں چھ خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی ار کے مطابق شدید فائرنگ کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت سمیت چھ جوان بھی شہید ہو گئے۔شہید ہونے والے 43 سالہ لیفٹیننٹ کرنل کا تعلق فیصل آباد سے ہے جبکہ پاک فوج کے دیگر پانچ جوانوں کا تعلق لکی مروت، ٹانک ، خیبر، اور کزئی اور سوات سے ہے۔
آپریشن کی تفصیلات کے مطابق خوارج کے خلاف چار اور پانچ اکتوبر کی درمیانی شب کارروائی کی گئی جس میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت خوارج کے خلاف آپریشن کی قیادت کر رہے تھے۔جام شہادت نوش کرنے والے دیگر پانچ جوانوں میں لانس نائک محمد اللہ۔لانس نائک اختر زمان۔ لانس نائیک شاہد اللہ، لانس نائک یوسف علی اور سپاہی جمیل احمد شامل ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481