اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تحریک انصاف کے بیشتر قائدین احتجاج سے غائب۔کارکن ڈھونڈتے رہے

اسلام آباد: مظاہرین کے پتھراؤ سے 3 پولیس اہلکار زخمی

تحریک انصاف کے بیشتر قائدین احتجاج سے غائب۔کارکن ڈھونڈتے رہے،سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بیرون ملک تھے،عمر ایوب۔شبلی فراز ۔ شعیب شاہین بھی ڈی چوک نہ آ سکے۔نعیم پنجوتھا۔عامر مغل اور خواتین کی بڑی تعداد شریک

 

تفصیلات کے مطابق  تحریک انصاف کی قیادت نے ڈی چوک اور گرد و نواح میں کارکنوں کو پولیس کے ہاتھوں پٹنے کے لیے بے یار و مددگار چھوڑ دیا۔احتجاج کے دوران پنجاب کی قیادت تو سرے سے نظر ہی نہیں آئی۔مرکزی رہنماؤں سمیت کے پی سے تعلق رکھنے والے قائدین بھی ڈی چوک سمیت اسلام آباد کی شاہراہوں پر دکھائی نہیں دیے جس پر بار بار شیلنگ کا نشانہ بننے والے کارکنوں نے مایوسی اور افسوس کا اظہار کیا۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ بیرون ملک گئے ہوئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی خیبر پختون خواہ کے رہنما وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے ساتھ لشکر میں شامل ہیں جن کا انتظار رات گئے تک کیا جاتا رہا ۔عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ کارکنوں کہ ہمراہ ڈی چوک کی جانب مارچ کرتے دکھائی دیے جبکہ شیلنگ سے ان کی آنکھیں اور چہرہ بھی سرخ تھا۔پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مغل پرجوش انداز میں نعرے بازی کرتے رہے تاہم اسلام اباد سے تعلق رکھنے والے سینئر رہنما شعیب شاہین ایڈوکیٹ بھی احتجاج میں نظر نہیں آئے ۔سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی اہلیہ ہبہ چوہدری بھی ڈی چوک سے کچھ دور بلیو ایریا میں دکھائی دیں جہاں شیلنگ سے متاثرہ کارکن ہر تھوڑی دیر بعد سانس لینے کے لیے آتے تھے۔

واضح رہے کہ احتجاج میں تحریک انصاف کی خواتین بھی خاصی تعداد میں موجود تھیں اور آنسو گیس کی شیلنگ کا مقابلہ کر رہی تھیں۔ڈی چوک اور گرد و نواح میں پی ٹی آئی پنجاب کا کوئی لیڈر موجود نہیں تھا۔شوکت بسرا کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ صبح کے وقت کچھ دیر کے لیے آئے تھے اور نعرے بازی کر کے واپس ہو لئے۔ سینٹ میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر شبلی فراز اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو بھی کارکنوں کی نظریں تلاش کرتی رہیں۔واضح رہے کہ عمر ایوب کے سوشل میڈیا پیج سے ان کی ہری پور سے روانگی کی ویڈیو صبح سویرے ہی جاری کر دی گئی تھی


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481