اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فائرنگ سے کارکن زخمی،اسپتال منتقل، ڈک چوک ہرصورت پہنچیں گے

فائرنگ سے کارکن زخمی،اسپتال منتقل، ڈک چوک ہرصورت پہنچیں گے

فائرنگ سے کارکن زخمی،اسپتال منتقل، ڈک چوک ہرصورت پہنچیں گے

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ برہان انٹرچینج کے قریب ہمارا قافلہ رکا ہوا ہے، موٹر وے کو کھود کر بند کر دیا گیا ہے،

شیلنگ اور فائرنگ سے زخمی کارکنوں کو اسپتال منتقل کیا ہے، ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے۔

وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا قافلہ صوابی سے روانہ ہوا، قافلے میں موجود کارکنان ہیوی مشینری سے رکاوٹیں ہٹا رہے ہیں

برہان انٹرچینج کے قریب پولیس کی جانب سے کارکنوں کو روکنے کیلئے شیلنگ کی گئی۔

اسلام آباد میں ڈی چوک کو کنٹینر لگا کر سیل کردیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد آنے والے راستوں کو بھی کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا ہے

راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

فیض آباد چوک پر پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا، جبکہ پولیس نے آنسوگیس کی شیلنگ کی۔

راولپنڈی میں بھی شمس آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی۔ اب تک مختلف مقامات سے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے بلیو ایریا جناح ایونیو پر چائنہ چوک کے مقام پر پی ٹی آئی کے کارکنوں پر شیلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈی چوک سے پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان سمیت بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو بھی گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین خانم کو تھانا ویمن منتقل کردیا گیا جبکہ گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کو تھانہ کوہسار منتقل کیا گیا ہے۔

گرفتاری کے موقع پر صحافی نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان سے سوال کیا کہ کیا کہیں گی آپ؟، جس کے جواب میں علیمہ خان نے کہا کہ گرفتار کرنا ہے تو گرفتار کر لیں۔

 

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481