اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا قافلہ برہان انٹرچینج پہنچ گیا

وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا قافلہ برہان انٹرچینج پہنچ گیا

وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا قافلہ برہان انٹرچینج پہنچ گیا

 

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا قافلہ برہان انٹرچینج پہنچ گیا ہے، قافلے میں رکاوٹیں ہٹانے کیلئے کرین، ٹریکٹر اور ہیوی مشینری بھی ساتھ ہیں۔

 

وزیر اعلیٰ  کے پی علی امین گنڈاپور کا قافلہ صوابی سے روانہ ہوا، قافلے میں موجود کارکنان ہیوی مشینری سے رکاوٹیں ہٹا رہے ہیں، برہان انٹرچینج کے قریب پولیس کی جانب سے کارکنوں کو روکنے کیلئے شیلنگ کی گئی۔

 

اسلام آباد میں ڈی چوک کو کنٹینر لگا کر سیل کردیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد آنے والے راستوں کو بھی کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا ہے، راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

 

فیض آباد چوک پر پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا، جبکہ پولیس نے آنسوگیس کی شیلنگ کی۔

 

راولپنڈی میں بھی شمس آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی۔ اب تک مختلف مقامات سے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

 

پولیس کی جانب سے بلیو ایریا جناح ایونیو پر چائنہ چوک کے مقام پر پی ٹی آئی کے کارکنوں پر شیلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481